لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرا دی ہے۔ پیپلز پارئی کے رہنماءخرم جہانگیر وٹو کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جو خدمات سر انجام دی ہیں اس کے اعزاز میں ان کی سروس میں توسیع کی جائے۔ اس قرارداد پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی ملازمت توسیع سے متعلق بحث نہیں ہونی چاہیے۔ اس طرح کی بحث غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف اپنے منصب پر اچھا کام کر رہے ہیں۔ اسمبلی میں اس طرح معاملات زیر بحث لانا مناسب نہیں ہے۔