لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی ٹرانسمیشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان کیبلز آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ کیپٹن(ر) جبار کا کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کی ٹرانسمیشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی وی کے علاوہ تمام نجی ٹی وی چینلز تین گھنٹے بند رہیں گے جو آج جمعرات سے ایک ہفتے کے لئے شام 7 بجے سے 10 بجے تک بند رکھیں جائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کو ٹیکس واپس لینا ہو گا اور اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی تو چینلز جمعرات سے معطل رہیں گے۔