کوٹلی (نیوز ڈیسک) عمران خان کوٹلی پہنچ گئے ، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کوٹلی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرینگے ۔ عمران خان ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے ہیں ، تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے عمران خان کچھ دیر میں جلسے سے خطا ب کرینگے ۔ تحریک انصاف نے جلسہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کی تیاری کیلئے منعقد کیاہے ۔