اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں ,مستقبل کا لائحہ عمل اتفاق رائے سے تیار ہوگا ,تیز رفتار ترقی نہیں ہوگی تو پاکستان پیچھے رہ جائیگا ,پٹھان کوٹ معاملے پر پاکستان نے اپنا فرض پوراکر دیا ہے ,نیشنل ایکشن پلان کسی چیز سے متاثر نہیں ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاکہ چیئر مین نیب نے تسلیم کیا ہے کہ قانون میں کچھ قباحتیں ہیں اور سیاسی جماعتوں کو بھی نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیپلز پاری نے بھی نیب کی کارروائیوں پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا ہے انہوںنے ایک بار پھر کہاکہ وزیر اعظم نے ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے تیز رفتاری ترقی نہیں ہوگی تو پاکستان پیچھے رہ جائیگا ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ ہم خطے میں وسائل اور صلاحیت کے اعتبار سے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں ایک اور سوا ل کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ ہم خطے میں وسائل اور صلاحیت کے اعتبار سے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں انہوںنے کہاکہ پٹھان کوٹ معاملے پر پاکستا ن نے اپنا فرض پورا کر دیا ہے کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کی سر زمین کو غلط مقصد کےلئے استعمال کرے کسی غیر ریاستی عناصر کو اجازت نہیں کہ وہ پاکستان کو بد نام کریں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کسی چیز سے متاثر نہیں ہوگا ۔