کراچی (نیوز ڈیسک)حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا متبادل حل نکال لیا۔ پی آئی اے کے 26فیصد حصص پاکستان ایئرویز کے ذریعے فروخت کرنے کی تجویز پرغور شروع۔ پی آئی اے کا کور بزنس پاکستان ایئرویز کے حوالے کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان ایئرویز لمیٹڈ کی رجسٹریشن کے بعد قومی ایئرلائن کے پر کاٹنے شروع کر دیے ہیں۔ پی آئی کا کور بزنس پاکستان ایئرویز کے حوالے کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔فلائٹ آپریشن لینڈنگ ہینڈلنگ فلائٹ کچن ٹریننگ انجینئرنگ اور ہیلتھ کیئر کے شعبے کور بزنس میں شامل کرکے پاکستان ایئرویز لمیٹڈ کے حوالے کر دیے جائیں گے اور پی آئی اے کے 26 فیصد حصص پاکستان ایئرویز کے ذریعے فروخت کردیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کور بزنس کو پاکستان ایئرویز کے ذریعے پرائیویٹائزکرنے کی تجویززیر غور ہے تاہم نان کور بزنس کو پرائیویٹائز نہیں کیا جائے گا۔ قومی ایئرلائن کے 300 ارب روپے کے واجبات اور نان کور بزنس پی آئی اے کے پاس موجود رہے گا۔پی آئی اے کی تمام پراپرٹیز، نیویارک اور پیرس کے ہوٹلز سمیت دیگر ہوٹلز بھی نان کور بزنس میں شامل رہیں گے جنہیں پرائیویٹائز نہیں کیا جائے گا۔