اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاق نے معاملات پیشگی طے کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو دعوت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ٹیم سمیت اسلام آباد آنے کی دعوت دیدی ہے اور اب وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک وزراءکی ٹیم سمیت شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزراءعنایت اللہ خان اور سکندر شیرپاﺅ، چیف سیکرٹری اور صوبائی سیکرٹری خزانہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ کے پی کے مظفر سید اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت وفاق کو اپنے مطالبات سے متعلق آگاہ کرےگی۔