ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

تبلیغی جماعت میں تشکیل کےلئے شناختی کارڈ لازمی قرار ،چلہ لگانے کےلئے علاقائی امیر کا اتھارٹی لیٹر لازمی ہوگا

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (نیوز ڈیسک)تبلےغی جماعت مےں تشکےل کےلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دےدی گئی ،چلہ لگانے کےلئے علاقائی امےر کا اتھارٹی لےٹر لازمی ہوگا ،رائے ونڈ تبلیغی مرکز کا رش کم کرنے کےلئے ہر ضلع کے مرکز کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،نئی حکمت عملی کے تحت عالمی اجتماع کو دو کی بجائے چار حصوں مےں تقسےم کردےا گےا۔معلوم ہوا ہے کہ عالمی تبلےغی جماعت کے مرکزی رہنما?ں نے مشترکہ 148مشورہ147کے بعد تبلےغی جماعت مےں وقت لگانے کےلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط عائد کردی ہے جس کے بعد تبلےغی جماعتوں مےں جانےوالے اےسے تمام افراد کو روکدےا گےا ہے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہےں۔ چلہ لگانے کےلئے علاقائی امےر کا اتھارٹی لےٹر لانا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تبلےغی جماعت کے اکابرےن نے حالےہ اجتماعی مشورہ مےں طے کےا ہے کہ ہر ضلع کے مرکز کو مضبوط کےا جائے ،رائے ونڈ تبلےغی مرکز کا رش کم کرنے کےلئے ضلعی مراکز مےں سہ روزہ اور دس روزہ تشکےل کی سلسلہ شروع کردےا گےا ہے۔ذرائع کے مطابق قبل ازےں رائے ونڈ تبلےغی مرکز سے روزانہ 900سے زائد جماعتےں اندرون ملک روانہ ہوتی تھےں جن کی تعداد اب نئی حکمت عملی کے تحت صرف 80کے لگ بھگ رہ گئی ہے اسی نئی حکمت عملی کے تحت عالمی اجتماع کو دو کی بجائے چار حصوں مےں تقسےم کردےا گےا ہے۔ذرائع کے مطابق مشورہ مےں ےہ بھی طے پاےا ہے کہ ہر تبلےغی کارکن اپنے بستر پر اپنا پورا نام موبائل نمبر درج کروائے گا تاکہ انتظامی امور مےں کوئی دشواری پےش نہ آئے۔رائے ونڈ تبلےغی مرکز مےں بےرون ممالک سے آنےوالے مندوبےن کی تشکےل ہوا کرےگی جبکہ اندرون ملک چلنے والی تمام جماعتےں اپنے ضلعی مراکز سے روانہ ہوا کریں گی اس نئی حکمت عملی کے تحت تبلےغ کی دعوت کا کام مزےد منظم اور مضبوط ہو گا۔تمام علاقوں کے ذمہ دار افراد کو نئی حکمت عملی بارے ترغےب دےنے کی سلسلہ شروع ہو گےا ہے۔مزےد براں ضلع لاہور کا تبلےغی اجتماع جلو موڑ کی بجائے 27فروری کو شاہ پور کانجراں منعقد ہو گا جس کی اختتامی دعا 29فروری کو بعداز نماز فجر ہو گی جس مےں تےن لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…