کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ رینجرز نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں سابق وزیر داخلہ سندھ زوالفقار مرزا کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے رینجرز کی حراست میں کی جانے والی تفتیش کے دوران جن اہم سیاستدانوں کے بارے میں چشم کشا انکشافات کئے ہیں، ان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شامل ہیں۔ رینجرز نے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا ہے، رینجرز کے حکام ان سے کئی اہم معاملات پر پوچھ گچھ کریں گے۔واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کئی مرتبہ عزیر بلوچ کی مدد کا برملا اعتراف بھی کرچکے ہیں اور عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بھی انہوں نے اسے اپنا بھائی قرار دیا تھا۔