راولپنڈی(نیوزڈیسک)حساس ادارے نے انتہائی مطلوب بلوچ علیحدگی پسند رہنما سکندر عرف استاد گوارو کو راولپنڈی کے قریب سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اہم کمانڈر کو زخمی حالت میں راولپنڈی کے قریب ایک ضلع سے گرفتار کیا گیا ، بارودی سرنگ کے پھٹنے سے زخمی علیحدگی پسند کمانڈر ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ کمانڈر سکندر عرف گوارو کے پنجاب میں سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔