لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لبرٹی چوک پر موجود مونال ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی زیر نگرانی مارا گیا۔عائشہ ممتاز نے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں صفائی کا بھی ناقص انتظام تھا جس کی بنا پر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں موجود اشیائے خوردو نوش کی میعاد کی تاریخوں میں ردو بدل کیا گیا۔