چارسدہ(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے راہنما سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ منگل کے روز چارسدہ میں بزرگ سیاستدان نثار محمد خان کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا دل کا دورہ پڑنے کے باعث گھر والوں نے نجی ہسپتال منتقل کر دیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے پر خالق حقیقی سے جا ملے ۔ نثار محمد خان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد کے والد تھے نثار محمد خان دو مرتبہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے ان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ان کی جنت کے لئے دعا بھی کی