پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورکےنواحی علاقہ سفیدڈھیری میں دو مارٹر گولے ناکارہ بنادیئے گئے۔ قریبی علاقہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیاگیا۔ پولیس کے مطابق مارٹر گولے سفیدڈھیری میں ایک پل کے قریب سے برآمد ہوئے۔ جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔بم ڈسپوزل یونٹ نے دونوں گولے ناکارہ بنادیئے۔ بی ڈی یو کے مطابق یہ مارٹر گولے غیر ملکی ساختہ تھے۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران قریبی علاقوں سے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔