اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پارلیمنٹ شازیہ مری نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہکر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ جب پارلیمنٹ ہاﺅس میں یہاں قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو باقی ملک کا کیا کہنا۔ انہوں نے خدا کے لئے مسٹر سپیکر سگریٹ نہ پینے والوں کی صحت پر رحم کریں جس کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔