اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں تھا نہ کوہسار کی حدود ایف سکس ون میں مسلح ڈاکو چینی باشندوں سے 38 لاکھ روپے اور 2موبائل فون لے کر فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکو اتوار اور پیرکی درمیانی شب تھا نہ کوہسار کے سیکٹر ایف سیکس میں نامعلوم مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر چینی باشندوں کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور اس دوران مسلح ڈاکوغیر ملکیوں سے 38 لاکھ روپے اور 2موبائل فون لے کر فرارہوگئے، دوروز گزرنے کے باجود پولیس ڈاکووں کا سراغ نہ لگا سکی ۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی جانب سے ڈکیتی کی وردات کی کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے تاہم پولیس وردات کی اپنے طورپر تحقیقات کررہی ہے۔