لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک شخص نے شادی کے پانچ سال بعد غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔ مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔ لاہور میں غیرت کے نام پر بیوی کے قتل کا واقعہ شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ بند روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نصیب علی کو اپنی بیوی کلثوم بی بی کے کردار پر شک تھا، اسی بنیاد پر وہ اپنی بیوی سے اکثر جھگڑتا رہتا تھا۔وقوعہ سے قبل کلثوم ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔ لیکن نصیب علی منا کر واپس لے آیا اور تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس ،شفیق آباد کے مطابق بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔موبائل فرانزک لیب کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی