جیکب آباد(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد میں چھاپا مار کر 2 سال کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق چھاپہ ڈسٹرکٹ جیل کے بجٹ میں لاکھوں روپے کی خرد برد کی اطلاع پر مارا گیا، چھاپے کے دوران ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد کا دو سال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے ، جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں