منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کراچی‘مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 12 مبینہ دہشتگرد ہلاک

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقوں ملیر اور گڈاپ میں حساس اداروں اور پولیس نے کارروائی کرکے 12مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے تھا۔کراچی کے مضافاتی علاقے پپری میں حساس اداروں اور ملیر پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق چھاپا گرفتار دہشت گردوں نعیم بخاری اور فاورق بھٹی عرف مثنیٰ کی نشاندہی پر مارا گیا۔ مقابلے کے دوران 8دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں سے 5دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے۔ ان کے نام سہیل چشماٹو، خلیل، بلال، طلحہ اور عبدالسلام ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے کوکر بم اور اسلحے سمیت پولیس اور سکیورٹی اداروں کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔سہیل چشماٹو 3ڈی ایس پیز کے قتل میں ملوث ہے، قبضے سے ملنے والا اسلحہ سرکاری لگتا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 5کلاشنکوف اور3 پستول ملیں ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس بھی بر آمد ہوئی ہیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق کچھ دہشت فرار ہوگئے تھے، جنہیں بالآخر گڈاپ میں گھیر لیا گیا اور وہاں ہونے والے مقابلے میں مزید 4دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…