منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں دوبڑے طاقتوروں کے درمیان لفظی جنگ شروع

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظر پر آگئی۔ سندھ میں دوبڑے طاقتوروں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو اور سینئروزیرخزانہ مراد شاہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی ہیں جبکہ مراد علی شاہ کے پاس چار وزارتیں،سابق وزیراعلی کے بیٹے ہیں۔اجلاس میں مرادعلی شاہ اور سیکریٹری تعلیم کے درمیان جھڑپ محکمہ تعلیم کی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کے دوران ہوئی۔ اجلاس کے دوران ایک موقع پر وزیر خزانہ نے سیکریٹری تعلیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں،جو میں پوچھ رہا ہوں وہ بتائیں۔ اس کے باوجود کابینہ اجلاس کے دوران سیکریٹری تعلیم کا سینئر وزیرخزانہ کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ جواب نہ دینے پر مراد علی شاہ بھی غصے میں آگئے جس پر سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کابینہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔مرادعلی شاہ اور فضل اللہ پیچوہو کے درمیان تلخ کلامی پر وزیراعلی کی معنی خیز خاموشی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…