لاہور (نیوزڈیسک) قومی احتساب بیورو لاہور نے ویڈیو سکینڈل اور پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کیس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،رانا مشہود احمد خان کے ذاتی ملازمین اور سٹاف سے پوچھ گچھ کی گئی ،دونوں کیسز کی انکوائری جلد مکمل کرلی جائے گی۔نیب لاہور نے صوبائی وزیررانا مشہود احمد خان کے خلاف اکتوبرکے اوائل میں انکوائری کا آغاز کیا تھا۔رانا مشہود کے خلاف ویڈیو سکینڈل کیس اور پنجاب یوتھ فیسٹول میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد خان کے سرکاری سٹاف اور ذاتی ملازمین سے تفتیش کی گئی اور رانا مشہود کے روزمرہ معمولات اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلات لی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ملازمین سے دریافت کیا گیا ہے کہ وہ رانا مشہود کے ساتھ کتنے عرصے سے اور کیا کیا خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد خان کے خلاف دونوں کیسز کی انکوائری جلد مکمل کرلی جائے گی۔