جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

غیرت کے نام پر کسی کو قتل کردینا غیرت نہیں ، سنگین جرم ہے ، محمد نوازشریف

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر کسی کو قتل کردینا غیرت نہیں 190 سنگین جرم ہے 190 اس قابل نفرت اقدام کو روکنے کے لئے موجودہ حکومت سے جو ہوسکا وہ کیا جائے گا 190شرمین عبید کی دستاویزی فلم کی رونمائی غیرت کے نام پر قتل کے مسئلے کے حل کے لیے حکومتی عزم کی عکاس ہے۔وزیراعظم آفس میں شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم 148 آ گرل ان دا ریور147 کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر فلم بنا کر اچھا کام کیا اور انہوں نے معاشرے کے چیلنجنگ موضوعات کا انتخاب کیا جس نے معاشرے کے تاریک پہلوﺅں پرروشنی ڈالی 190 فلم سازی میں پاکستانی بیٹی کی عزت افزائی پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے اور اس قابل نفرت اقدام کو روکنے کے لئے موجودہ حکومت سے جو ہوسکا وہ کیا جائے گا،اسلام خواتین کے حقوق پر خاص توجہ دیتا ہے اور انہیں مردوں کے مساوی حقوق دیتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسی دیگر روایت اسلام سمیت تمام مذاہب میں ناپسندیدہ ہیں کیونکہ اسلام نے خواتین کے حقوق اور عزت کی حفاظت کو پسندیدہ قراردیا ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح چاہتے تھے کہ پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور اسی ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت خواتین کو حقوق دینے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ شرمین عبید کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور انہیں فخر ہے کہ پاکستان کی بیٹی نے فلم سازی کے میدان میں نمایاں اعزاز حاصل کیا ہے۔وزیراعظم ہاو 191س میں فلم کی اسکریننگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیاانہوںنے کہاکہ معاشرے میں سچ بولنا نہایت مشکل کام ہے لیکن ان کے والد نے انہیں ہمیشہ سچ بولنا سکھایا ہے۔شرمین نے اس موقع پر اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں آئندہ کوئی بیٹی غیرت کی بھینٹ نہیں چڑھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…