اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شاہ محمود قریشی کی پی ٹی آئی میں اختلافات کی نشاندہی پر کوئیک ایکشن۔ انٹرا پارٹی الیکشن پر روٹھوں کو منانے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم۔ پارٹی الیکشن کمشن کا منگل کو اجلاس طلب اور رکنیت سازی مہم میں توسیع دیئے جانے کا امکان۔ پی ٹی آئی کے انتخابات پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں چودھری سرور، اسد عمر، حامد خان اور شاہ فرمان شامل ہیں۔ کمیٹی کے قیام کی تجویز شاہ محمود قریشی نے دی تھی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کی زیرصدارت منگل کو اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن سے پہلے پارٹی رکنیت سازی مہم کی مدت میں توسیع دی جا سکتی ہے۔