پشاور(نیوز ڈیسک)پولیس نے جوتے میں چھپائی گئی ایک کلوگرام سے زیادہ چرس اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔باڑا خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شفیق سربند کے علاقے میں ناکے پر روک کر پولیس نے جامہ تلاشی کی تو اس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اس کے جوتوں کے تلوے اکھاڑ ے تو اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو بیس گرام چرس تلووں میں چھپائی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم باڑا اکا خیل کا رہائشی ہے اور جوتوں کے تلووں میں منشیات چھپا کر اسمگلنگ کرنے میں ملوث رہاہے۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا