دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آج گھمسان کا رن پڑے گا، ابتدائی مرحلے کی دونوں نمایاں ٹیمیں پہلے کوالیفائنگ فائنل میں برتری کی جنگ لڑیں گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، پہلے کوالیفائنگ فائنل میں 2 نمایاں ٹیمیں پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآمنے سامنے ہوں گی، فاتح سائیڈ فیصلہ کن معرکے میں رسائی پا لے گی جب کہ ناکام ٹیم کوایک اورموقع ملے گا، ہفتے کواسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگزکے درمیان دوسرا کوالیفائنگ فائنل ہونا ہے۔ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح کوفائنل تک رسائی کیلئے پہلے پلے آف کی ناکام سائیڈ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔پشاور زلمی کی ٹیم اہم میچ سے قبل ان فارم اوپنر تمیم اقبال سے محروم ہوچکی ہے، بنگلہ دیشی اسٹار کے گھر میں ننھے مہمان کی آمد رواں ہفتے متوقع ہے، وہ اس موقع پر اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، انھوں نے ایشیا کپ میں شرکت سے بھی معذرت کی ہے، تمیم کی روانگی کے باوجود اسکواڈ میں باصلاحیت اور میچ ونر کھلاڑیوں کی کمی نہیں، ٹاپ آرڈر میں ڈیوڈ میلان اور محمد حفیظ، مڈل میں جیمز ایلنبائی، بریڈ ہوج اور کامران اکمل موجود ہیں، پیس بیٹری میں وہاب ریاض اور شان ٹیٹ جیسے مہلک ہتھیار شامل ہیں، اسپن بولنگ میں محمد اصغر حریف ٹیموں کیلئے سرپرائز پیکج ثابت ہوئے ہیں۔کپتان شاہد آفریدی بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے کسی بھی مقابل کو تہس نہس کرسکتے ہیں،ایک اور آل راو¿نڈر ڈیرن سیمی کا تجربہ اور صلاحیتیں حالیہ ایونٹ میں بھی کئی بار ثابت ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ٹورنامنٹ میں اپنی دھاک بٹھائے رکھی،اس ٹیم کو بھی ایک اہم رکن محمد نبی کی خدمات سے محروم ہونا پڑا،آل راو¿نڈرایشیا کپ میں افغانی اسکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے یو اے ای سے روانہ ہوچکے، اس کے باوجود کمبی نیشن زیادہ خراب ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔اوپننگ میں احمد شہزاد کے ساتھ بسم اللہ خان نے بھی گہرا تاثر چھوڑا،کیون پیٹرسن اور سنگا کارا تجربے اور صلاحیت کی بنیاد پر کسی بھی میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں،کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل میچز میں بھی کئی بار حریفوں کے منہ سے فتح چھین چکے،اسپنر محمد نواز نے بہت کم بیٹسیمنوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا ہے، اس شعبے میں ذوالفقار بابر بھی ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں،انور علی اور گرانٹ ایلوئٹ نپی تلی بولنگ کے ساتھ جارحانہ بیٹنگ میں بھی شہرت رکھتے ہیں
پی ایس ایل‘ پشاور اور کوئٹہ میں آج گھمسان کارن پڑے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
-
سکولوںکی چھٹیوں بارے اہم فیصلہ متوقع
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
افغان کرکٹر راشد خان پر افغانستان آنے کی پابندی عائد
-
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
حکومت کا سرکاری وخودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کافیصلہ
-
گھر خریدنے یا بنانے کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری
-
ثنا جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا،گلوکار عمیر جیسوال کی تصدیق
-
عیدالفطر کے موقع پر اسپرنگ بریک کا اعلان

















































