ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی نڑاد برطانوی کرکٹر اویس شاہ پاکستان سپر لیگ میں مشکلات کا شکارکراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی نڑاد برطانوی کرکٹر اویس شاہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں مشکلات کا شکارکراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔خلیج ٹائمز کو اویس شاہ نے انٹرویو میں کہا کہ لیگ کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کا شاندار قدم ہے جس سے ہر جگہ اچھی نظر سے دیکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں کیون پیٹرسن، کرس گیل، شین واٹسن اور شکیب الحسن جیسے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت سے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کوسیکھنے کا موقع ملے گاان کی موجودگی نوجوانوں کے لیے متاثرکن ہوگی کرکٹ کیلئے زرخیز ملک میں نئے عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقاریونس سامنے آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مسائل حل کرنے میں بھی مددگارثابت ہوگی لیگ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے اور یہ انھیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان سیکورٹی مسائل کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوا تو یہ ٹورنامنٹ ملک کے اندر منعقد کیا جاسکتا ہے اور یہ ملک میں کرکٹ کی ترقی کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔اویس شاہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے جہاں ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے پشاور زلمی کے خلاف اگلا میچ جیتنا ضروری ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…