گوہاٹی(نیوز ڈیسک)بارہویں ایشین گیمز میں بھارت ایک سو اٹھاسی گولڈ میڈلز حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہا ،سری لنکا سونے کے پچیس تمغے جیت کر دوسرے اور پاکستان بارہ گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔تفصیلات کیمطابق بھارت کے شہر گوہاٹی میں ساؤتھ ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی بھارت نے ایک سو اٹھاسی طلائی تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی سری لنکا دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر رہا۔پاکستان نیایونٹ میں بارہ گولڈ سینتیس سلور اور ستاون برونز میڈلز حاصل کیے پاکستان نے جوڈو ووشو تائیکوانڈو اور ویٹ لفٹنگ میں دو دو سوئمنگ۔ ریسلنگ اورسکواش میں ایک ایک طلائی تمغہ جیتا۔ہاکی میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا،پاکستان نے کبڈی اور ہینڈ بال میں چاندی کا تمغہ جیتا. جبکہ تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز دو ہزار انیس میں نیپا ل میں ہوں گی۔