سرینگر(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سمیت 2 کشمیریوں کی ہلاکت کےخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی 190احتجاجی مظاہروں کے درمیان سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپو ں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے 190 ہڑتال کے باعث تمام کاروباری ادارے بند رہے 190 سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے 190بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماو 191ں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک کی کال پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاو 191ن ہڑتال کی گئی اس دو ران تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے 190 بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماو 191ں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بٹ سمیت دیگر حریت رہنماو 191ں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت پر سری نگر اور کپواڑا سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی مراکز، اسکول اور کالجز بند رہے بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کے باوجود سوپور اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا کیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج اور پولیس نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو شہید کر دیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں