بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب، 148رعد الشمال147مشقیں کنگ خالد ملٹری سٹی میں شروع

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں دنیا کے 20 ممالک کی وسیع فوجی مشقوں کاآغاز ہوگیا، ان مشقوں کو 146رعد الشمال145 یعنی 146شمال کی گھن گرج145 کا نام دیا گیا ہے،شمالی سعودی عرب میںہونے والی ان مشقوں میں بری، بحری اور فضائی دستے شامل ہیں،سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ان مشقوں میں شامل زیادہ تر عرب اور افریقی ممالک کے دستے ہیں،مریکا اور دیگر مغربی ممالک میں سے کسی کی فوج شامل نہیں ہے، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس نوعیت کی مشقیں اس خطے میں پہلی بار ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں کو سعودی تاریخ کی سب سے اہم اور وسیع فوجی مشقیں قرار دیا ہے۔ شمالی سعودی عرب میںہونے والی ان مشقوں میں بری، بحری اور فضائی دستے شامل ہیں۔ ان مشقوں میں شامل زیادہ تر عرب اور افریقی ممالک کے دستے ہیں۔ امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں سے کسی کی فوج شامل نہیں ہے۔ ان مشقوں کو 146رعد الشمال145 یعنی 146شمال کی گھن گرج145 کا نام دیا گیا ہے۔ ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کے شمالی شہر حفر الباطن کے کنگ خالد ملٹری سٹی میں کیا جارہا ہے۔مشقوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، تیونس، جیبوتی، کوموروس،سلطنت عمان، قطر، ملائیشیا، مصر، موریتانیا اور ماریشس شامل ہیں،سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مشق اس بات کا بھی واضح پیغام ہے کہ سعودی عرب اور اس کے شریک دوست اور برادر ممالک تمام تر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور خطے کا امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی یہ ان متعدد مقاصد کو بھی باور کرا رہی ہے جو خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے مکمل تیاری کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔تجزیہ کاروں کے خیال میں شمال کی گرج مشق اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ شریک ممالک کی قیادت خطے میں امن کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے ویڑن سے مکمل اتفاق رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…