واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے خبردار کیا ہے کہ داعش امریکہ میں پیرس طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پیرس میں دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکافی تھی انہوں نے کہا کہ داعش ابھی بھی بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور بھی بہت کچھ ہماری نظر سے اوجھل ہے انہوں نے کہا کہ داعش امریکہ میں دہشتگردانہ حملوں کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ داعش اس سے قبل بھی دہشگردانہ حملوں کے لئے کیمیائی ہتھیار استعمال کر چکی ہے ۔