بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سابق سربراہ چل بسے

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک) روس کی اینٹی دوپنگ ایجنسی کے سابق ایگزیکٹو ڈائرکٹر نیکیتا کمائیف چل بسے وہ دو ماہ قبل روساڈا سے مستعفی ہو گئے تھے۔ان کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے ڈوپنگ معاملے میں بین الاقوامی مقابلوں سے روس کی معطلی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔اسکیئنگ کے ایک سیشن کے بعد انہوں نے دل میں درد کی شکایت کی۔ اس سے قبل کبھی دل کے مسئلے کے بارے میں شکایت نہیں کی تھی۔ کم از کم مجھ سے تو نہیں کی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ کو اس کے بارے میں کچھ معلوم ہو۔واڈا نے گذشتہ سال نومبر میں روس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔روس کو گذشتہ نومبر میں بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں سے معطل کر دیا گ?ا تھا۔ڈوپنگ کےخلاف عالمی ایجنسی ’واڈا‘ نے روسی ایتھلیٹکس پر الزام لگایا تھا وہاں سرکاری طور پر ڈوپنگ ہو رہی تھی۔ایک جامع رپورٹ میں ان پر بدعنوانی اور جبراً پیسے وصولنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔اس سے قبل روس پر اولمپکس سمیت بین تمام الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی اور بین الاقوامی ایتھلیٹکس تنظیم آئی اے اے ایف نے واڈا کی رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…