برلن(نیوز ڈیسک)روس کے وزیر اعظم دمتری میدودوف نے کہا ہے کہ شام میں زمینی کارروائی سے بھرپور اور طویل جنگ شروع ہو جائے گی، روس نے دو جنگی جہاز بحیرہ روم میں تعیناتی کیلئے روانہ کر دیئے ہیں۔ جرمنی میں یورپی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم میدودوف کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طویل جنگ چاہتا ہے تو شام میں زمینی آپریشن شروع کر دے۔ روس مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روس صدر بشارالاسد کی حمایت نہیں کرتا لیکن انہیں ہٹانے سے خلا پیدا ہو جائے گا۔ جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو گا جیسا مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر بشارالاسد شام کے قانونی حکمران ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے بحیرہ روم میں مستقل تعیناتی کے لئے دو جنگی جہاز بھیج دیئے ہیں جو وہاں موجود بحری بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی



















































