ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ میں اب ایکشن فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں، ابھی تک کوئی اچھا سکرپٹ نہیں ملا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں مختلف کردارادا کئے ہیں تاہم اب میں ایکشن فلم کرنا چاہتی ہوں تاہم مجھے ابھی تک کوئی اچھا سکرپٹ نہیں ملا ہے، انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی کیساتھ اور بھی چیزیں بہت ضروری ہوتی ہیں، اداکاروں کو فلم کی کہانی کو بخوبی انداز میں کردار ادا کرنا چاہئے۔