لاہور (نیوز ڈیسک) ممتاز پاکستانی ناول نگار وصحافی محمد حنیف کے پہلے شہرہ آفاق ناول ’ اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز‘ پر فلم بنائے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، محمد حنیف نے مشہور مزاحیہ ناول پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق کے جہاز کو 1988ء میں پیش آنیوالے حادثے پر تحریر کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ڈائریکٹر حماد خان کے عالمی پراجیکٹ میں بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ فلم میں اداکارہ فریانہ وظاہر جنرل کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی، اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عرفان خان کیساتھ کام کرنا میری زندگی کا خواب تھا ، عالمی پراجیکٹ میں اتنے بڑے اداکار کیساتھ اداکاری کا موقع ملنا میری خوش قسمتی ہے۔