ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی مزاح سے بھرپور فلم ’تیرے بن لادن ڈیڈ آر الائیو‘ 19فروری کو ریلیز کی جائیگی ۔فلم کے مرکزی کرداروں میں پیوش مشرا، منیش پال اور علی ظفر شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار ا بھیشیک شرما اور پروڈیوسر پوجا سیٹھی ڈیورا اور آرتی سیٹھی ہیں۔ اس سے قبل تیرے بن لادن 2010ء میں ریلیز کی گئی تھی اور یہ اسی فلم کا سیکوئل ہے۔