ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا تاہم اس بار ضرور مناؤنگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا لیکن امید کرتی ہوں کہ اس بار ویلنٹائن ڈے پر پارٹی منانے کیلئے وقت اور موقع مل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اس بار ویلنٹائن ڈے پر میری نئی فلم فتور کی کامیابی کا جشن منایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ میں جس چیز کے حصول کیلئے ایک مرتبہ ارادہ کرلوں تو اسے ہر حال میں حاصل کرلیتی ہوں، انہوں نے کہا کہ سخت محنت کی وجہ سے آج تک جو چاہا ہے اسے حاصل کیا ہے، کترینہ کیف نے کہا کہ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے صرف سخت محنت پر یقین رکھتی ہوں۔