لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ فلموں کی ایک اپنی خاص اہمیت ہوتی ہے گزشتہ بیس سالوں سے فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اسی وجہ سے سینکڑوں اداکاروں کا روزگار سٹیج ڈرامے سے وابستہ ہے، لاہور میں سٹیج ڈرامے نے بڑا فروغ حاصل کیاہے مگر اس کے باوجود فلم کی اپنی شناخت ہے۔ایک انٹرویو میں ہما علی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جاسکتا اگر ہمیں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کیلئے خلوص نیت کیساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشن کو فعال کرنا ہوگا ، ہر ایسوسی ایشن اپنی طے شدہ ذمہ داریاں پوری کرے، نئے اداکاروں کیساتھ موسیقاروں، ہدایتکاروں کو بھی کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے ہونگے۔بھارتی فلموں کو پاکستانی سینماء گھروں سے آؤٹ کرنے کیلئے سالانہ کم از کم 50 فلمیں ضرور بننی چاہئیں۔