پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وقار یونس سے اختلافات کی خبریں

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون شید نے خرم منظور کے معاملے پر وقار یونس سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد شہزاد مسلسل ناکامی سے دوچار تھے ¾ احمد شہزاد کے متبادل کے طور پر خرم منظور بہتر انتخاب ہیں ۔ ایک انٹرویو میں ہارون رشید نے کہا کہ احمد شہزاد مسلسل ناکامی سے دوچار تھے جس کے باعث انہیں شامل نہیں کیا گیاانہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کے متبادل کے طور پر خرم منظور بہتر انتخاب ہیں جس کی وجہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور انگلینڈ لائنز کے خلاف شاندار کارکردگی ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ دیگر اوپنرز کے مقابلے میں خرم منظور کو ان کے تجربے کی بنیاد پر فوقیت دی گئی ہے اور امید ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ہارون رشید نے کہا کہ احمد شہزاد اور صہیب مقصود پر کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر دوبارہ واپسی کرسکتے ہیں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ اس وقت دونوں کھلاڑی مسلسل ناکامی کا شکار تھے لہٰذا انہیں آرام دینا ضروری تھا کیونکہ ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوجائے تو اس سے نکلنا کھلاڑی کےلئے اور مشکل ہوجاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے خرم منظور کے انتخاب پر ٹیم انتظامیہ خصوصاً کوچ وقار یونس کی مخالفت کے تاثر کو یکسر رد کیا۔ہارون رشید نے کہا کہ خرم منظور کی سلیکشن متفقہ طور پر ہوئی اور کوچ وقار یونس سے اس معاملے پر اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…