نیو یارک( نیوز ڈیسک)اگر سواری کی بات ہو تو ہر شخص ہی نت نئی گاڑیوں کا شوق ہوتا ہے مگر کیا اپنے لیے 2 ارب روپے کا طیارہ خریدنا کوئی پسند کرے گا؟ کم از کم چین سے تعلق رکھنے والے سپراسٹار اداکار جیکی چن نے تو ایسا نیا کھلونا اپنے ذخیرے کا حصہ بنالیا ہے۔ جی ہاں رواں ہفتے چینی اور ہولی وڈ فلموں کے اس سپراسٹار نے برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرایر کا جہاز 20 ملین ڈالرز (2 ارب پاکستانی روپے) میں خرید لیا ہے۔ ایمبرایر لیگسی 500 بزنس جیٹ نامی یہ طیارہ جیکی چن کا پہلا جہاز نہیں۔ درحقیقت وہ اس کمپنی کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور اس سے پہلے 2012 میں اس کا لیگسی 650 خرید چکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لیگسی 500 جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا ڈیزائن مسافروں کے ا?رام کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ جیکی چن اپنے طیاروں کے ذخیرے میں نئے اضافے پر بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ لیگسی 500 جیسے طیارے کے حصول پر سنسنی محسوس کررہے ہیں جو کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ایگزیکٹو جیٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران لیگسی 650 سے مجھے سفر کے زبردست تجربہ اور آرام ملا اور اس کی مدد سے مجھے دنیا بھر میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کے بقول توقع ہے کہ اس نئے طیارے کی کارکردگی پہلے سے بھی بڑھ کر ہوگی اور یہ میرے لیے اچھا موبائل گھر اور دفتر ثابت ہوگا۔
جیکی چن نے خریدا 2 ارب روپے کا نیا طیارہ خرید لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































