کراچی/ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور کی نئی آنے والی فلم’’نیرجا‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی آنے والی فلم’’نیرجا‘‘ کو پاکستان میں نمائش سے روک دیا گیا ہے جس کے بعد اب ان کی فلم پاکستانی سنیما گھروں میں نہیں دکھائی جاسکے گی۔پاکستان سینٹرل سنسر بورڈ کے مطابق فلم میں مذہب اور پاکستان مخالف مواد شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے مسلمانوں اور پاکستان کے بارے میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے اسی لیے فلم کو کسی صورت پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی آنے والی فلم’’نیرجا‘‘نے ایئر ہوسٹس کا کردار اد اکیا ہے جب کہ فلم 19 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔