پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

رتنا پاٹھک شاہ میری مستقل فلمی ماں ہیں، فواد خان

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ رتنا پاٹھک شاہ ان کی مستقل فلمی ماں بن چکی ہیں۔نصیر الدین شاہ کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ نے فواد کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’’خوبصورت‘میں ان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا اور اب وہ فواد کی آنے والی فلم ‘ کپور اینڈ سنز’ میں بھی ان کی والدہ کا ہی کردار ادا کریں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر فواد خان کا کہنا تھاکہ میرا خیال ہے کہ وہ میری مستقل فلمی ماں ہیں۔ رتنا جیسی تجربہ کار اداکارہ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ تھا اور اب میں مکمل طور پر نیا (اداکار) ہوں۔فواد خان نے بتایا کہ فلموں سے ہٹ کر رتنا ایک زندہ دل اور ہلا گھلا کرنے والی انسان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا جن سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ایک بہت اچھا تجربہ ہے اور رتنا پاٹھک شاہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جو بہت زیادہ دینے اور باہمی تعاون پر یقین رکھتی ہیں. وہ بہت زندہ دل ہیں۔فواد خان بولی وڈ میں اچھی فلمیں ملنے پر بھی خوش نظر آئے اور کہا، ‘میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھی فلمیں ملیں، فلموں کے دوران میرا بہت اچھا وقت گزرا اور یہ ایک بالکل فیملی جیسا تھا۔34 سالہ پاکستانی اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک بہت ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں۔شکن بترا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی کاسٹ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، رشی کپور اور رتنا پاٹھک شاہ بھی شامل ہیں۔گذشتہ روز ریلیز کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ انتہائی معمر رشی کپور مرنے سے قبل اپنی پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، فیملی میں اختلافات سے بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔فلم میں فواد اور سدھارتھ بھائیوں کے کردار میں نظر آئیں گے، جو ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور شاید اس کی وجہ عالیہ بھٹ ہیں۔’’کپور اینڈ سنز‘‘ اگلے ماہ 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…