اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اپنی شادی کے بارے میں اب تک شکوک و شبہات کا شکار ہوں‘سلمان خان بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کہتے ہیں کہ پتہ نہیں وہ شادی کرتے بھی ہیں یا نہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 بچے ہوں۔انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان سے سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع ہوا، اسی دوران ہال میں شادی، شادی کی صدائیں بلند ہونے لگیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نعروں کی شکل اختیار کرلی۔شادی کا شور کچھ تھما تو سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے بارے میں اب تک شکوک و شبہات کا شکار ہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 پیارے پیارے بچے ہوں، میں جانتا ہوں کہ شادی کے بغیرایسا نہیں ہو سکتا لیکن میں اس معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوں۔اداکارکا کہنا تھا کہ پہلے شادی کرنے کی عمر نہیں تھی لیکن اب عمر گزر گئی ہے جس پر وہ خوش ہیں۔ ان سے ان کے مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تو ہٹ اینڈ رن کیس کے سلجھنے کے بعد شادی کرلیں گے جس پر اداکار نے کہا کہ کیس ابھی تک سلجھا نہیں ہے