بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب عمرہ کرنا اور بھی مشکل، نئی پالیسی سامنے آ گئی

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے ملکی علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظراندرون اور بیرون ملک عمرہ ویزے کے قواعد وضوبط میں تبدیلی لانے اور نئی عمرہ پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج نے بیرون ملک قائم سعودی سفارت خانوں کے ذریعے جاری ہونے والے ویزوں کے طریقہ کار میں تبدیلی اور نئے ضوابط وضع کرنا شروع کردیے ہیں۔ نئی عمرہ ویزہ پالیسی کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پرلائی جائیں گی۔خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ ویزی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پچھلے اسلامی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بیرون ملک موجود سعوی سفارت خانوں سے 55 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت حج نے نئی عمرہ پالیسی اور حج ویزوں کے بارے میں طریقہ کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئی شرائط میں یہ بات شامل ہے متعلقہ فضائی کمپنیاں ویزہ سروسز کے لیے مقامی حکومتوں کی جانب سے منظورشدہ ہوں اور ان کے پاس ’ایاٹا‘ کی رکنیت ہو۔نئی عمرہ پالیسی میں وزارت خارجہ کو کسی بھی عمرہ مسافر یا وزٹ ویزے پرا?نے والے شخص کے مملکت میں قیام کی مدت کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔عمرہ ویزہ یا وزٹ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی واپس نہ جانے والوں کے خلاف بھی سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو مزید اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…