ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور لیجنڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کئی برسوں سے بڑے پردے پر رونق بکھیر رہی ہیں لیکن وہ اپنی اداکاری سے لوگوں کو مطمئن نہیں کرسکی لیکن اب انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ وہ جلد ہدایتکار بننے کی خواہش مند ہیں، وہ ہدایتکاری کے میدان میں اس لیے بھی قدم رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ اس شعبے میں ابھی خواتین کے لیے اپنی مہارت کا لوہا منوانے کے لئے بہت کام کیا جانا ہے۔سونم کپورکا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ایک یا دو سال میں فلم کی ہدایتکاری شروع کردیں گی۔ وہ اپنی فلموں میں مضبوط عورتوں کی ناقابل یقین کہانیاں لائیں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم سسپنس اور تھرلر فلم “نیرجا” رواں ماہ 19 فروری کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے