لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے بھارتی اداکاراﺅں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مقابلے میں کوئی بھی بھارتی اداکارہ کسی فلم میں کام کرلے تو میرے اداکاری ان سے بہتر ہو گی۔ریچل خان کا کہنا تھا خوبصورتی اداکاری کی ضمانت نہیں بن سکتی بلکہ اداکاری سے فنکار کی شناخت ہوتی ہے۔مجھے بھارتی فلمسازوں کی جانب سے متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے اور میں ڈنکے کی چوٹ پر بھارتی فلموں میں کام کروں گی۔ریچل خان کا کہنا تھا میرے مد مقابل کوئی بھی ہیرو ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل بات صرف اداکاری ہوتی ہے اور مجھے بالی ووڈ میں دلیپ کمار اور امیتابھ بچن دو ایسے اداکار نظر ا?تے ہیں جنہوں نے حقیقتااپنی اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ماڈل و اداکارہ نےمزیدکہاکہ میں چیلنج سے یہ بات کہتی ہوں کہ میرے مقابلے میں کوئی بھی بھارتی اداکارہ کسی فلم میں کام کرلے تو میرے اداکاری ان سے بہتر ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں ریچل خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں میرے ہمدردیاں لاہور قلندرز کے ساتھ ضرور ہیں مگر جو بھی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی وہی جیتے گی۔ انہوں نے عمر اکمل کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا