ممبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فواد خا ن کی نئی بالی ووڈ رومانٹک اور کامیڈی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کا نیا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے۔ یہ پوسٹر اس فلم کے ڈائریکٹر شکن بترا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا ہے جس میں رشی کپور آئی پیڈ ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ رشی کپور کے ارد گرد بیٹھے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہے۔شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد خان کے علاوہ رشی کپور، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترااور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں۔یہ فلم18مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔