لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ہالی و وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم “زولینڈر2 ” کا فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو کل سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔معرو ف ہالی وڈ اداکاروہدایتکار و رائٹر بین اسٹیلر کی سنسنی خیز فلم 2001کی بلاک بسٹر فلم “زولینڈر”کا سیکوئل ہے جس کی کہانی گزشتہ فلم کی طرح ڈریک اور ہینسل نامی دو ایسے ماڈلز کے گِرد گھومتی ہے جنہیں ان کی مخالف کمپنی ناکام بنانے پر ت±لی ہے تاہم دونوں ماڈلز ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔اسٹیورٹ کمفیلڈ، اسکاٹ روڈن اور بین اسٹیلر کی مشترکہ پروڈکش میں مرکزی کردار بھی اسٹیلرخود نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اوون وِلسن ، پینی لوپ کروز، کرسٹین وِگ اور سائرس آرنلڈ شامل ہیں۔فلم پیرا ماونٹ پکچرز کے تحت کل سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے