کولکتہ(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے امریکی بوائے فرینڈ جین گود انف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سپاٹ بوائے ڈاٹ کا م کی رپورٹ کے مطابق ڈمپل گرل رواں ماہ پیا گھر سدھار جائیں گی۔اداکارہ کی شادی کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں 12فروری کے روز منعقد کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اداکارہ کی شادی کی تقریبات12سے 16فروری تک جاری رہیں گی۔ گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ اداکارہ گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر انکی شادی خانہ آبادی کا معاملہ طے نہیں پا سکا تھا