ٹوکیو(نیوز ڈیسک)مشہور زمانہ ویڈیو گیم سیریز’ ڈارک سول‘ کا ایک اور حصہ مداحوں کیلئے متعارف کروادیا گیا ہے ،ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ‘’ڈارک سول3‘ کا نیاٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔جاپانی ویڈیو گیم کمپنی فرام سوفٹ ویئر کے تیار کردہ اس گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ماہر فائٹرز، ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اور خوفناک بلاوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فور، مائیکروسوفٹ وِنڈوزاور ایکس باکس وَن کیلئے موزوں ہے جو رواں سال 12اپریل کولانچ کر دی جائیگی