ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی طلاق سے متعلق سوالات سے بچنا شروع کر دیاہے اور اس سلسلے میں پوچھے جانے والے سوالات کے جواب سے گریز کرتی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس سوال پر کہ آپ کی طلاق ہو چکی ہے کے جواب میں’’ نو کمنٹس‘‘ کہا اور آگے بڑھ گئیں ۔کرشمہ نے اور بھی جگہوں پر اپنی شادی پر بات کرنے سے انکار کیا ان کے شوہر سنجے کپور کا کہنا ہے کہ کرشمہ ان کو ان کے بچوں سے بھی نہیں ملنے دیتی۔