چنائے(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’ڈارلنگ ٹو‘ کی نمائش آئندہ ماہ یعنی مارچ میںہوگی۔ فلم کے پروڈیوسر گناناول راجا کے مطابق یہ فلم گزشتہ سال کی ہارر کامیڈی ’ڈارلنگ‘ کا سیکوئل ہوگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں انہوں نے یہ فلم ” جن “ کے نام سے بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر یہ فیصلہ بدل دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکوئل کیلئے ضروری نہیں کہ اس کی کاسٹ اور اسکرپٹ پہلے والی فلم کا ہی ہو۔ فلم کی ہدایات ستیش چندر شیکرن نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک پہاڑی مقام پر تفریحی کیلئے جانے والے 6دوستوں کے گرد گھومتی ہے جن میں سے ایک پر کسی آسیب کا سایہ ہےفلم کی ہدایات ستیش چندر شیکرن نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک پہاڑی مقام پر تفریحی کیلئے جانے والے 6دوستوں کے گرد گھومتی ہے جن میں سے ایک پر کسی آسیب کا سایہ ہے