ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ادتیہ رائے کپورنے کترینہ کو گلاب سے بھرا ٹرک کاتحفہ دےدیا۔”روز ڈے“کو منانے کے لیے کترینہ کیف کو ایک سرپرائز دینے کا منصوبہ بنایا اور فلم ”فتور“ کی تشہیر کے دوران انھوں نے کترینہ کو 1 لاکھ گلابوں سے بھرا ٹرک تحفے میں دے دیا۔ بتایاگیاہے کہ ادتیہ اس تحفے کی تیاری کئی روز سے کر رہے تھے جبکہ کترینہ نے اس خوبصورت تحفے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنائی گئی یہ فلم 12 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی